ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اتراکھنڈ کانگریس پھر بحران کاشکار ، وزیر اعلی راوت اور ریاستی صدر دہلی طلب

اتراکھنڈ کانگریس پھر بحران کاشکار ، وزیر اعلی راوت اور ریاستی صدر دہلی طلب

Wed, 29 Jun 2016 23:55:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتراکھنڈ کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔چند مہینے پہلے ہی اسٹنگ کی آنچ اور باغیانہ تیور کے درمیان اکثریت ثابت کرکے اقتدار میں واپسی کرنے والی کانگریس اب آپسی اختلافات کی وجہ سے کمزور پڑتی نظر آرہی ہے۔وقت کی نزاکت کو محسوس کرتے ہوئے ہائی کمان نے وزیر اعلی ہریش راوت اور ریاستی صدر کشور اپادھیائے کو بدھ کو دہلی طلب کرلیا ہے۔اتراکھنڈ کانگریس کے صدر کشور اپادھیائے نے وزیر اعلی ہریش راوت پر پارٹی عہدیداروں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔پورا معاملہ سابق بی جے پی لیڈر دان سنگھ بھنڈاری کی کانگریس میں شمولیت سے جڑا ہوا ہے۔وزیراعلی راوت نے بھنڈاری کو کانگریس جوائن کروانے کو لے کر ہری جھنڈی دے دی ہے جبکہ ریاستی صدر کشور اپادھیائے اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔سمجھا جاتا ہے کہ راجیہ سبھا سیٹ ہریش راوت کے قریبی پردیپ ٹمٹا کو ملنے کے بعد سے تنازعہ بڑھا ہے، جسے بھنڈاری کی انٹری نے ہوا دے دیا ہے، اس لیے دونوں لیڈروں کو اب دہلی طلب کیا گیا ہے۔بدھ کی شام کو راوت اور اپادھیائے دہلی میں انچارج جنرل سکریٹری امبیکا سونی سے ملاقات کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ اگر معاملہ یہاں نہیں حل ہوپایا ، تو دونوں کی کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سامنے پیشی ہوگی۔پچھلی بار بڑے تنازعہ کے پیش نظر اس بار کانگریس ہائی کمان کافی محتاط ہے۔ویسے امبیکا سونی کے ساتھ ملاقات میں ہریش راوت کو سب کو ساتھ لے کر چلنے کی نصیحت دی جائے گی۔


Share: